November 16, 2026

*ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی ٹی ایم اے کمالیہ علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں کھلی کچہری*

IMG-20250220-WA0289

*ڈی پی او ٹوبہ عبادت نثار کی ٹی ایم اے کمالیہ علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں کھلی کچہری*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے ٹی ایم اے کمالیہ علاقہ تھانہ سٹی کمالیہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے۔

ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔