فوٹو کیپشن 1 ٹوبہ ٹیک سنگھ : صدر پریس کلب عمران ندیم سدھونومنتخب صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری کو کامیابی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہے ہیں
فوٹو کیپشن 1
ٹوبہ ٹیک سنگھ : صدر پریس کلب عمران ندیم سدھونومنتخب صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری کو کامیابی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہے ہیں
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)
قلم کے ذریعے معاشرے میں برائیوں کے خاتمے کے لئے برسر پیکار صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے،زرد اور بلیک میلنگ کی صحافت کا قلع قمع کرنے لئے مل جل کر بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب سرگودھا عبد الحنان چوہدری نے صدر پریس کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری عمران ندیم سدھو سے ملاقات کرتے ہوئے کیا،صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سے زیادہ محنت سے کام کیا جائے ، زرد اور بلیک میلنگ کی صحافت کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں ، تاکہ معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں کی روک تھام ممکن ہو سکے ک،آپس میں ملاقاتیں صحافیوں کے اتحاد کے لئے ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی،صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کاوشیں جاری رکھی جائیں گی