سکھرسے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی سندھ پولیس کا مورال بلند کرنے والا اہلکار افسران کے ظلم کا شکار، ڈاکوؤں کے سھولتکارون کی فرمائش پر مبینا اغوا کے الزام کے تحت گرفتار اہلکار جیل میں قید، ایڈیشنل آئی
سکھرسے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید ۔نصیر حسین زیدی سندھ پولیس کا مورال بلند کرنے والا اہلکار افسران کے ظلم کا شکار، ڈاکوؤں کے سھولتکارون کی فرمائش پر مبینا اغوا کے الزام کے تحت گرفتار اہلکار جیل میں قید، ایڈیشنل آئی جی نے موقع صفائی دیئے بغیر اہلکار کو برطرف کر دیا، جیل میں قید اہلکار شنوایان بھگتنے پر مجبور، رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس میں سال 1989ع کے دوران بھرتی ہونے والا اہلکار غلام شبیر بھیو گذشتہ ایک سال سے جیل میں قید کاٹنے پر مجبور ہے، شکارپور سے تعلق رکھنے والے اہلکار غلام شبیر بھیو نے 36 سال کی نوکری کے دوران پولیس کا مورال بلند کرنے کے لئے اپنے جان کی پرواہ کئے بغیر دی گئی ذمے داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ان کی ذھانت اور قابلیت کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی سطح کے افسران نے دریائی کچے کے علائقون میں ڈاکوؤں کی روک تھام کیلئے متعدد بار اسٹیشن بیڈ افسر (ایس ایچ او) کے اختیارات دے گر تعیناتی کیا، جس کی وجہ سے غلام شبیر بھیو نے کندھکوٹ، کشمور، شکارپور اور سکھر کے مختلف تھانوں پر مقرری کے دوران ڈاکوؤں کی سرکوبی کیلئے گران قدر خدمات سرانجام دیں ہیں، مگر دو سال قبل سندھ پولیس کے افسران نے ڈاکوؤں کے سھولتکارون کی فرمائش پر غلام شبیر بھیو کو مبینا اغوا کے الزام کے تحت گرفتار کرکے پہلے سینٹرل جیل لاڑکانہ میں قید کروایا، پہر لاڑکانہ سے سکھر سینٹرل جیل ون مین اہلکار کو منتقل کیا گیا، جس کے بعد مذکورہ اہلکار سکھر کی عدالتوں میں شنوایان بھگتنے پر مجبور ہے، جیل میں قید کاٹنے کے دوران ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس سلمان شاھ نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے اہلکار کا موقف سنے بغیر ان کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے، ایسی زیادتی کے سبب اب غلام شبیر بھیو کی دو بیویاں اور ایک بیٹا و دو بیٹیاں سخت مشکل حالات میں زندگی گزر بسر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان حالات کے باوجود غلام شبیر بھیو عدالت سے انصاف کی امید لگائے ہوئے ہیں، انہوں نے اپنے وکیل کی توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں نوکری سے برطرفی کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ معاملہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکین