*عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا، چیف جسٹس کی وزیراعظم سے گفتگو*
*عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا، چیف جسٹس کی وزیراعظم سے گفتگو*
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے عدالیی اصلاحات پالیسی سازی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کی دعوت پر جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جو ریفارمز ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کا ایجنڈا بھیج کر تجاویز مانگی تھیں۔
ملاقات میں وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی پالیسی سازی پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لوں گا اور اُن سے بھی تجاویز لی جائیں گی تاکہ اصلاحات غیر متنازع اور پائیدار ہوں۔