November 16, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ) ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈائریکٹر بہاولپور کی ہدایات کی روشنی میں سرکل آفیسر بہاولنگر ملک اکرم ذکی کی کاروائی جعلی ڈیتھ

20250220_024329

ہارون آباد (نمائندہ)
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈائریکٹر بہاولپور کی ہدایات کی روشنی میں سرکل آفیسر بہاولنگر ملک اکرم ذکی کی کاروائی جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے والا کمپیوٹر آپریٹر ملزم محمد شاہد حال تعینات ڈی سی آفس بھاولنگر گرفتار تفصیل کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بھاولپور کی ہدایت پر سرکل آفیسر بھاولنگر ملک اکرم ذکی کی کاروائی مرحومہ امیر بیگم دختر اللہ بخش کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بھاولنگر سے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنانے والا ملزم حال تعینات ڈی آفس بھاولنگر محمد شاہد گرفتار ملزمان کے خلاف مدعیہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 369/23بجرم 420/468/471ت پ5/2/47 PCA تھا نہ ڈونگہ بو نگہ درج ہوا جس کی تحقیقات کے لئے کیس اینٹی کرپشن بھاولنگر کے سپرد کیا گیا جس میں ملزمان محمد شاہد کمپیوٹر آپریٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بھاولنگر حال تعینات ڈی سی آفس بھاولنگر محمد زمان سیکرٹری محمد انور شامل تھے دوران تفتیش ملزمان گنہگار قرار پائے گئے ملزمان محمد انور وغیرہ کے ساتھ ساز باز کر کے مرحومہ امیر بیگم دختر اللہ بخش کی جائیداد ہتھیانا چاہتے تھے جس پر سرکل آفیسر بھاولنگر ملک اکرم ذکی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاہد کمپیوٹر آپریٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بھاولنگر حال تعینات ڈی سی آفس بھاولنگر محمد شاہد کو گرفتار کر لیا