November 16, 2026

ڈی آئی جی محبوب رشید کی نگرانی میں کانسٹیبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے دوڑ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا

20250217_190259

ڈی آئی جی محبوب رشید کی نگرانی میں کانسٹیبلان کی سیٹوں پر بھرتی کے لیے دوڑ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا
بہاولنگر ( ) تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی محبوب رشید کی نگرانی میں ضلع بہاولنگر میں پنجاب پولیس کے لیے کانسٹیبلان و لیڈی کانسٹیبلان کی بھرتی کا سلسلہ جاری ہے،پولیس کانسٹیبلان کی بھرتی کا دوڑ ٹیسٹ شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر، بھرتی میں 3446 امیدوران نے حصہ لیا، جن میں 2753 مرد اور 639 خواتین شامل تھیں، 1780 مرد امیدواران اور 294 خواتین امیدوران نے دوڑ ٹیسٹ پاس کیا، دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی جسمانی پیمائش مورخہ 20 فروری بروز جمعرات بوقت صبح ٹھیک 6 بجے عبدالرزاق شہید پولیس لائن میں کی جائے گی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے، امیدواروں کے بیٹھنے کے لیے سائے، پینے کے لیے صاف پانی کا انتظام بھی کیا گیا تھا،کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کا عملہ و ایمبولینسز بھی موجود رہیں، ڈی آئی جی محبوب رشید نے ایک مرتبہ پھر امیدواروں سے کہا کہ شفاف بھرتی ہو رہی ہے کسی قسم کی سفارش یا دیگر ہتھکنڈے ہرگز کام نہ آئیں گے امیدوار محنت کریں اور اپنے بل بوتے پر پولیس کا حصہ بننے کی کوششوں کو جاری رکھیں۔

ترجمان پولیس ضلع بہاولنگر