ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی میٹنگ، ادویات کے معیار پر غور
ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی میٹنگ، ادویات کے معیار پر غور
بہاولنگر () ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہونے، اجلاس میں ضلع بھر میں ادویات کے معیار پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں غیر معیاری اور جعلی ادویات کی فروخت کی روک تھام کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔
حکام نے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ اجلاس میں جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر معیاری یا ملاوٹ شدہ ادویات کی فروخت کی شکایت متعلقہ حکام کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔