ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس
بہاولنگر () ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری اسکیموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر (ایجوکیشن)، ایس ڈی او (بلڈنگ)، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، ایس ڈی او (ہائی وے) سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں ایکسین ہائی ویز، بلڈنگز، پبلک ہیلتھ، جیل، لوکل گورنمنٹ، سالانہ ترقیاتی پروگرام، میونسپل سروسز اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اسکیموں پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور فنڈز کی منتقلی میں غیر ضروری تاخیر کو ختم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔ اجلاس میں جاری اسکیموں کے حوالے سے افسران نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔