November 16, 2026

کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) پیپلز پارٹی کے بزرگ سیاستدان رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے، حلقہ کی فضاء سوگوار ہرآنکھ اشک بار، تمام چھوٹے

IMG-20250219-WA0264

کنری (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) پیپلز پارٹی کے بزرگ سیاستدان رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کر گئے، حلقہ کی فضاء سوگوار ہرآنکھ اشک بار، تمام چھوٹے بڑے شہر وں میں کاروباربند رہا،نمازجنازہ میں اہلیخانہ عزیزواقارب کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ،سندھ کابینہ کے وزراء پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤ، رکن قومی و صوبائی اسمبلی،سماجی وسماجی رہنماؤعلاقہ معززین،حلقہ احباب ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے 82 سالہ بزرگ سیاستدان رکن قومی اسمبلی مرحوم نواب یوسف تالپور منگل کے روزکراچی میں انتقال کر گئے تھے جن کی نمازجنازہ کنری شہرکے قریب انکے آبائی گاؤں مانجھاکر میں اداکردیاگیاہے، نمازجنازہ میں اہلیخانہ عزیزواقارب کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سندھ کابینہ کے دیگروزرا ٹاؤن کمیٹی کنری کے چیئرمین حاجی شکیل احمدباجوہ،پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤ، اراکن قومی و صوبائی اسمبلی،پیپلزپارٹی کے کارکنان، سماجی وسیاسی رہنماؤں علاقہ معززین،حلقہ احباب ودیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، نواب یوسف تالپور کی وفات پانے کی اطلاع ملتے ہی عمرکوٹ ضلع بھر کی فضاء سوگوار اورہرآنکھ اشک بار تھی، سوگ میں عمرکوٹ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں عمرکوٹ،کنری،سامارو،پتھوروسمیت دیگر میں کاروبار بندرہا، مرحوم نواب یوسف تالپور گزشتہ چند سالوں سے علیل تھے اوروہ کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پر وہ انتقال کرگئے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے، نواب یوسف تالپور 1943 میں پیدا ہوئے تھے وہ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرعمرکوٹ ضلع سے مسلسل 05 بار جبکہ مجموعی طور پر 06بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں انکا شمار شہید محترمہ بے نظیربھٹوکے قریبی ساتھیوں میں ہوتاتھا، 1993میں شہیدمحترمہ بے نظیربھٹو کے دور حکومت میں نواب یوسف تالپور وفاقی وزیر خوراک زراعت بھی رہ چکے ہیں،نواب یوسف تالپور نے زمانہ طالبعلمی سے سیاست کا آغاز کیاتھا اورانہوں نے طویل عرصہ تک قومپرست سیاست کی اوروہ ون یونٹ کے خلاف تحریک کا اہم کردار تھے،1993میں انہوں نے پارلیمانی سیاست کاآغازکرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وہ عمرکوٹ ضلع سے پیپلزپارٹی کے مضبوط اور ونر اُمیدوارتھے انہوں نے 2018 اور2024 کیعام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کوبھی مسلسل دوبارشکست دی ہے جبکہ انکے فرزند نواب تیمور تالپور بھی سندھ اسمبلی کے رکن ہیں اور نواب تیمور تالپور بھی عمرکوٹ ضلع کی تحصیل کنری سے مسلسل چوتھی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں،تاہم نواب یوسف کے جست خاکی کو انکے آبائی گاؤں مانجھاکرمیں سپرد خاک کردیاگیاہے۔