میلسی شہر اور گردونواح کا زیرِ زمین پانی انتہائی آلودہ ہوچکا ہے، سیوریج کا گندا پانی بھی زیرِ زمین پانی میں شامل ہوچکا ہے۔
میلسی شہر اور گردونواح کا زیرِ زمین پانی انتہائی آلودہ ہوچکا ہے، سیوریج کا گندا پانی بھی زیرِ زمین پانی میں شامل ہوچکا ہے۔
شہری مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، بار بار میڈیا رپورٹس کے باوجود ضلعی انتظامیہ کا اظہار لاعلمی، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیلات کے مطابق میلسی شہر اور گرد و نواح کا زیرِ زمین پانی انتہائی آلودہ اور مضر صحت ہو چکا ہے، اس پانی کا چند ہی منٹ بعد رنگ تبدیل ہوکر پیلا ہوجاتا ہے اور اس کے استعمال سے شہری کیسٹرو، ہیپاٹائٹس، پیٹ ، معدے اور گلے کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں آلودہ پانی سے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما پر بھی مضر اثرات پڑ رہے ہیں۔عوامی مطالبات پر مختلف مقامات پر پینے کے پانی کے لیے چند واٹر فلٹریشن پلاٹ نصب کیے گئے، تاہم ان کی بھی دیکھ بھال نہ ہونے کے برابر ہے اور کچھ تو سیاست کی بھیت چڑھ گئے۔ شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتظامیہ اور موجودہ مقامی سیاست دانوں نے علا قے کی عوام کو پینے کے لیے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا ہوا ہے۔بار بار میڈیا رپورٹس کے باوجود ضلعی و صوبائی انتظامیہ کی طرف سے عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے کوئی بھی پالیسی مرتب نہیں کی گئی۔ متعلقہ حکام کو صورتحال کا فوری نوٹس لیکر شہریوں کے لیے پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت فراہم کی جائے۔