65

*94 فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی*

*94 فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی*
ہر دوسرا نوجوان پاکستان چھوڑنا چاہتا ہے

بیرون ملک جانے کے بڑھتے ہوئے رجحان میں 94 فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی، اس وقت دنیا کے 50 مختلف ممالک میں ایک کروڑ 35 لاکھ کے قریب پاکستانی مقیم ہیں جن میں 96 فیصد خلیجی ممالک میں رہتے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق تازہ گیلپ سروے میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت تقریباً 94 فیصد پاکستانی ملک چھوڑنے کے خواہش رکھتے ہیں، ان میں سے 56 فیصد نے اس کی وجہ معاشی تنگی بتائی ہے، 24 فیصد پاکستانی بد امنی کی وجہ سے ملک چھوڑنا چاہتے ہیں جب کہ 14 فیصد پاکستانی یہاں اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے کے خواہشمند ہیں۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ سال 2015ء سے 2024ء کے ابتدائی 5 ماہ تک ساڑھے 9 سال میں مجموعی 62 لاکھ 20 ہزار سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ کر دیارِ غیر میں جا بسے ہیں، 2015ء میں 9 لاکھ 46 ہزار 571، 2016ء میں 8 لاکھ 39 ہزار 353، 2017ء میں 4 لاکھ 96 ہزار 286، 2018ء میں 3 لاکھ 82 ہزار 439، 2019ء میں 6 لاکھ 25 ہزار 203، 2020ء میں دو لاکھ 24 ہزار 705، 2021ء میں تقریباً 2 لاکھ 25 ہز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں