بیو رو چیف میلسی . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کا محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے امام بارگاہوں کا دورہ
ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے میلسی سرکل کی مجالس کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے اور جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا
اس دوران سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے بھی ہدایات دی گئی۔
وزٹ کے دوران ڈی پی او وہاڑی منصور امان مجلس و جلوس کے منتظمین اور علاقائی امن کمیٹی کے ممبران سے بھی ملے.
ڈی ایس پی میلسی رانا ندیم اقبال نے سکیورٹی انتظامات, روٹس ہائے اور اہم ایشوز کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی.
امن برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے ساتھ رابطہ میں ہیں- منصور امان ڈی پی او وہاڑی
محرم الحرام کے سلسلہ میں ضابطہ اخلاق کی پابندی پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا. منصور امان ڈی پی او وہاڑی
محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی