69

جھنگ( چوہدری منیر حسین چدھڑ سے )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کےلئے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا اور اس پیغام کو گلی گلی کوچے کوچے میں پہنچانے کےلئے کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک کو معاشی، معاشرتی، نفسیاتی

جھنگ( چوہدری منیر حسین چدھڑ سے )ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کےلئے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا اور اس پیغام کو گلی گلی کوچے کوچے میں پہنچانے کےلئے کثیر جہتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ آبادی میں اضافے کی وجہ سے ملک کو معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اور خطرناک وباﺅں کا سامنا ہے۔اس ضمن میں محکمے کو آبادی کنٹرول کرنے کے لئے تیز ترین اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ ملک کی ترقی کے لئے آبادی اور وسائل کے درمیان توازن پیدا کرنابہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے عالمی یوم آبادی 2024ءکے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ خصوصی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر فیاض احمد چوہدری ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمہ پروین سمیت محکمہ صحت، تعلیم، سیاسی و سماجی شخصیات اورمردو خواتین کی بڑی تعداد موجود تھیں۔ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن نے شرکاءسیمینار کو حکومتی اقدامات ، محکمانہ سروسز اور کارکردگی بارے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوںنے اپنے خطاب میں کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن صحت اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ اپنے کی تعداد اور وسائل میں تعین رکھیں تاکہ انہیں مستقبل کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سلمہ پروین اور دیگر مقررین نے بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلاً روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنیادی صحت اور تعلیم ہر بچے کا حق ہے، ایک خوشحال خاندان ہی ملک کی بقا کےلئے معاون ثابت ہوسکتا ہے جس کےلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ بے حد ضروری ہے۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔ بعد ازاں عالمی یوم آبادی کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی قیادت میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں