November 16, 2026

ڈپٹی کمشنر کا “ستھرا پنجاب” اور “نجات” مہم کے تحت شہر کا دورہ،

20250217_190259

ڈپٹی کمشنر کا “ستھرا پنجاب” اور “نجات” مہم کے تحت شہر کا دورہ،

بہاولنگر ( ) ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جام آفتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد تحصیل میں منیجر عمیر چوہدری کے ہمراہ “ستھرا پنجاب” اور “نجات” مہم کے تحت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات دیں۔
“ستھرا پنجاب” مہم کے تحت اقدامات
ڈپٹی کمشنر نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے، کوڑے کے ڈھیروں کو فوری طور پر تلف کیا جائے اور نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جام آفتاب حسین نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے “ستھرا پنجاب” مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
دورے کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔