November 16, 2026

بہاولنگر ،() وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر

20250217_190259

بہاولنگر ،() وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر
پنجاب فوڈ اتھارٹی، بہاولنگر کی جانب سے دانش مندوں کےسکول، دانش سکول چشتیاں میں فوڈسیفٹی اور غذائیت کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز میاں نعمان یونس نے سیمینار کے انعقاد کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ
*ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے*
ماسٹر ٹرینر حافظ احمد سعید نے متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ کھیت سے پلیٹ تک فوڈ سیفٹی ہمارا عزم ہے۔
فوڈ سیفٹی آفیسر نعمان ضیاء نے ہاسٹل میس کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ بھی کیا۔
پرنسپل دانش سکول لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جناب علی رضا نے
سکول طلبہ کو دیے جانے والے کھانے کے معیار کے متعلق بتایا کہ فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ہمارا بنیادی اصول ہے۔
آخر میں طلبہ اور کالج انتظامیہ نے فوڈ سیفٹی کے متعلق سوالات بھی کیے۔
سیمینار کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی یہ کاوش قابلِ تحسین ہے، اور اس طرح کے آگاہی سیشنز کو مزید فروغ دیا جانا چاہیے تاکہ صحت مند خوراک اور فوڈ سیفٹی کے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے۔