November 16, 2026

تعزیتی پیغام: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور خاص کے چیئرمین نوابزادہ میر انور علی خان تالپور نے

IMG-20250219-WA0153

تعزیتی پیغام: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور خاص کے چیئرمین نوابزادہ میر انور علی خان تالپور نے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ نواب یوسف تالپور صاحب ایک شفیق، مخلص اور اصول پسند سیاستدان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی جمہوریت، آئین اور عوامی خدمت کے لیے وقف کی۔ ان کی رحلت نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

نواب یوسف تالپور صاحب کی سیاسی بصیرت، اَن تھک محنت اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ پاکستان کے غریب عوام کے ایک سچے نمائندے تھے اور ان کی جدوجہد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ ان کی خدمات اور قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

میں دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پارٹی ساتھیوں کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔ نواب یوسف تالپور کی خدمات ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔