بہاولنگر کو خوبصورت بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
بہاولنگر کو خوبصورت بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس
بہاولنگر ،() ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ کامران اصغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جام آفتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ظہور حسین سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر بھر اور سرکاری اداروں میں زیادہ سے زیادہ پھولوں والے پودے لگائے جائیں، تمام سرکاری عمارتوں کی اندرونی و بیرونی رنگ و روغن کیا جائے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ یہ اقدامات جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ بہاولنگر کو ایک صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے۔