167

پولیس تھانہ صدر میلسی نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا.مقتول کا سگا بھتیجااور منگیتر قتل میں ملوث۔

پولیس تھانہ صدر میلسی نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا.مقتول کا سگا بھتیجااور منگیتر قتل میں ملوث۔

میلسی.( محمد مختار سولگی) پولیس تھانہ صدر میلسی نے تھانہ صدر میلسی کی حدود چاہ ڈھوری پر چند روز پہلے ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ انتہائی قلیل وقت میں ٹریس کرکے ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ صدر میلسی کی حدود چاہ ڈھوری والا پر ہونے والے انتظار نامی نوجوان کے اندھے قتل کے بعد پولیس تھانہ صدر میلسی نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا ۔وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی منصور امان نے ایس ایچ او صدر میلسی کو 48 گھنٹوں کے اندر قتل ٹریس کرنے کا حکم دیا ۔جس پر پولیس تھانہ صدر میلسی کی ٹیم نے شب و روز محنت کے بعد اندھے قتل کو ٹریس کیا اور 48 گھنٹوں کے قلیل وقت میں قتل میں ملوث مقتول کے سگے بھتیجے اور مقتول کی منگیتر کا قتل میں ملوث ہونے کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ۔کاروائی میں ڈی ایس پی میلسی کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر میلسی زعیم برلاس ،سب انسپکٹر ساجد رحیم اور دیگر ٹیم نے حصہ لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں