November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سکھر ملٹری روڈ 4 نمبر گلی آدم شاہ کالونی گرم گودی کے رہائشی مہر برادری سے تعلق رکھنے والے غلام حسین مہر کا اپنی بیٹی 5 سالہ خوشی جو کے 4 ماہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی

IMG-20250217-WA0279

سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
سکھر ملٹری روڈ 4 نمبر گلی آدم شاہ کالونی گرم گودی کے رہائشی مہر برادری سے تعلق رکھنے والے غلام حسین مہر کا اپنی بیٹی 5 سالہ خوشی جو کے 4 ماہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی اس کی تلاش کے سلسلے میں سکھر پریس کلب پہنچ کر عوام متعلقہ ادارے اور پولیس کے بالاحکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ میری ننھی پری 5سالہ خوشی جو کہ گھر کے باہر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی تو کچھ ٹائم بعد جب سب بچے اپنے گھروں پر واپس چلے گئے اور میری بیٹی خوشی جو واپس نہیں لوٹی تلاش کرنے پر پتا چلا کہ خوشی کو کچھ لوگ گلی سے اغواء کر کہ لے گئے جس کی رپورٹ ہم نے متعلقہ تھانے اے سیکشن کو دی مگر پولیس بھی ابھی تک اسے بازیاب کرانے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے اور خوشی کی والدہ صدمے سے دوچار ہے ہماری وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر اور حساس اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ فلفور میری بیٹی خوشی کو باریاب کروا کر ہم میں پھیلی ہوئی بے چینی دور کی جائے۔ اور اگر کسی کو بھی میری بیٹی خوشی کے بارے میں علم ہو یا اسے کسی نے کہیں پر دیکھا ہو تو برائے کرم میرے موبائل نمبر پر رابطہ کرے ۔۔۔
موبائل نمبر : 03126566546
غلام حسین مہر