November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سے)ایم این اے مسلم لیگ زیڈ محمد اعجازالحق کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات

20250214_175714

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سے)ایم این اے مسلم لیگ زیڈ محمد اعجازالحق کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات
قائد پاکستان مسلم لیگ ضیاء اور ممبر قومی اسمبلی محمد اعجازالحق کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، ملاقات میں اعجازالحق نے ہارون آباد اور فورٹ عباس میں سیم و تھور کے باعث فصلوں کی تباہی اور کسانوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز نے سیم و تھور سے متاثرہ علاقوں میں آبیانہ ختم کرنے اور کسانوں کو ہر ممکن ریلیف دینے کی یقین دہانی کروائی، صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد اعجازالحق کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اور کسانوں کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، آبیانہ کے خاتمے کا یہ تاریخی قدم کسانوں کے لیے معاشی ریلیف اور زرعی ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔ محنت کشوں کے حقوق کی بحالی کے لیے وزیراعلی پنجاب کی یقین دہانی قابلِ تحسین ہے۔