November 16, 2026

لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کی نئی مثال قائم*

IMG-20250215-WA0248

*لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کی نئی مثال قائم*

پہلی بار کرپشن کرنے والے دو ایس ایچ اوز کے خلاف انہی کے تھانوں میں مقدمات درج

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شکایات موصول ہونے کا انکوائری کا حکم دیا تھا

کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ثابت ہونے پر ایس ایچ اوز پر مقدمات درج ہوئے،

ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد سجاد پر اسی کے تھانے میں مقدمہ درج ہوا،

ایس ایچ او میاں سجاد نے منشیات کے ملزمان سے 17 لاکھ رشوت وصول کی، ڈی آئی جی آپریشنز

سابق ایس ایچ او ڈیفنس اے نے رشوت لے کر منشیات کے ملزمان کو چھوڑا،

ایس ایس پی آپریشنز کی انکوائری میں ایس ایچ او ڈیفنس اے میاں سجاد قصور وار ثابت ہوا،

پولیس کی مدعیت میں میاں سجاد کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج ہوا،

ایس ایچ او فیصل ٹاون سب انسپکٹر سیلمان اکبر پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا،

ایس ایچ اوسلیمان اکبر کے ساتھ اس کے ماتحت کانسٹیبل مقبول شاکر پر بھی مقدمہ درج،

دونوں پولیس ملازمین کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا،

ایس ایچ او فیصل ٹاون سلیمان اکبر ایس ایس پی آپریشنز کی انکوائری میں گنہگار ثابت ہوا،

ایک سابق ایس ایچ او گرفتار، دوسرے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

پولیس والوں سمیت کوئی بھی قانون سے ہر گز بالاتر نہیں،

پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی گنجائش نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

کرپٹ پولیس افسران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے،

اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں، ڈی آئی جی آپریشنز !!!