November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) سکھر کے مقامی ہوٹل میں زرعی ترقیاتی بئنک پاکستان کے افسران کا اجلاس سی ای او / صدر طاھر یعقوب بھٹی کی زیر صدارت ہوا، جس میں

20250214_155006

سکھر(بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی) سکھر کے مقامی ہوٹل میں زرعی ترقیاتی بئنک پاکستان کے افسران کا اجلاس سی ای او / صدر طاھر یعقوب بھٹی کی زیر صدارت ہوا، جس میں چوہدری صلاح الدین نے معاونت فراہم کی، اس موقع پر بئنک کے صدر / سی ای او نے افسران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو ہرممکن مالی مدد فراہم کرنے اور ادارے کی ترقی کے لئے لازم ہے کہ ہم ایمانداری و سچائی کے ساتھ کام کرین، کاشتکاروں کو اپنے خدمات پیش کرنے کے دوران اور دیگر امور میں فضول خرچ پر کنٹرول کرنا بیحد ضروری ہے، ان ضوابط پر عمل پیرا ہونے سے نوکری کے دوران آپ ترقی کی منازل آسانی سے طئے کرسکتے ہیں، اس موقع پر سکھر، لاڑکانہ اور بلوچستان کے ریجنل برانچ بیڈ نزاکت علی اجن، جاوید حسین، حمید جان کاکڑ، نسیم اختر شیخ، سجاد علی اعوان اور دیگر مینیجر و ایم سی اوز کو بہترین کارکردگی ایوارڈ دیے گئے، اجلاس کے بعد زرعی ترقیاتی بئنک پاکستان کے سی ای او / صدر طاھر یعقوب بھٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں سے زرعی ترقیاتی بئنک کا تعلق نسلوں سے ہے، ہمارہ مقصد کاشتکاروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ فصلوں کی کاشت کرکے ملک و ملت کی خدمت کی جاسکے، چونکہ پاکستان کی معیشت کا زیادہ انحصار زراعت پے ہے، اس لیئے زرعی ترقیاتی بئنک کاشتکاروں کی مالی معاونت کرکے ملک و ملت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کرتے ہوئے سرگرم عمل ہے، علاوہ ازیں زرعی ترقیاتی بئنک حج درخواستیں وصول کرنے اور دیگر بئنک کی طرح بئنک اکائونٹ کھولنے کے کارنامے سرانجام دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پچھلے سال زرعی ترقیاتی بئنک نے 20 ارب کا منافعہ حاصل کیا، جبکہ خسارہ پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں ساڑھے بارہ ملین روپے کی بچت کرتے ہوئے مارک اپ کو بڑھا دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اور اقرباپروري کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، کاشتکاروں کو وقت پر قرضے دینے کیلئے ریجنل برانچ ھیڈز، مینیجرز اور ایم سی اوز کو انتہک محنت اور سچی لگن سے کام کرتے رہنا ہوگا، جس سے روینیو میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے،