November 16, 2026

سکھر سندہ بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی فیصل رضا عابدی جب بھی بات کرتا ھے وہ مدلل ھوتی ھے،

20250212_140702

سکھر سندہ
بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی
فیصل رضا عابدی جب بھی بات کرتا ھے وہ مدلل ھوتی ھے،
مگر سانحہء پارہ چنار ھو یا سانحہء کوئٹہ، سانحہء APS ھو یا سکوت ڈھاکہ، ان تمام واقعات کے پس پردہ بہت سے ہاتھ ملوث رھے ھیں جنمیں کچھ داخلی ھیں اور کچھ خارجی ھیں ۔ آپ جوں جوں حقائق سے آگاہ ہوتے جائینگے، تکلیف اور اذیت بڑھتی ہی جائیگی ۔
بانی پی ٹی آئی جب سے قید میں ہیں تب سے انکی جماعت تختہء مشق بنی ھوئی ھے، مختلف قوتیں برسرپیکار ھیں اور سازشوں میں مصروف ھیں۔ کس کے منہ میں کس کی زبان بول رہی ھے اور کس کے کندھے پر کس کی بندوق ھے یہ اندازہ لگانا ھم جیسے سادہ لوح عوام کے بس کی بات نہیں ھوتی ۔ اسلیئے بہتر یہ ھوتا ھے کہ سطحی سوچ اور ظاہر بینی سے اجتناب برتا جائے نتائج اخذ کرنے میں تیزی نہ کی جائے ۔ بحرحال ہر پہلو سے تحقیق جاری رہنا چاہیئے تاوقتیکہ حقائق کھل کر سامنے نہ آجائیں ۔۔۔!!!
اللہ سبحان و تعالی ھم سب کا حامی و ناصر ہو ۔۔۔۔