November 17, 2026

*وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سربیکس زی کی قیمت 294 سے بڑھ کر440 روپے ہو گئی ہے۔ کالسان ڈی کی قیمت 180 سے بڑھ کر 280 روپے، سنی ڈی انجکشن کی

20250212_140702

*وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سربیکس زی کی قیمت 294 سے بڑھ کر440 روپے ہو گئی ہے۔ کالسان ڈی کی قیمت 180 سے بڑھ کر 280 روپے، سنی ڈی انجکشن کی قیمت 370 سے بڑھ کر 450 روپے، اوریگا سیرپ کی قیمت 495 سے بڑھ کر 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی کی قیمت 411 سے بڑھ کر 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔* *دوسری دواؤں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ کی قیمت 117 سے بڑھ کر 153 روپے، کلیری سیڈ سیرپ (125 ایم جی) کی قیمت 281 سے بڑھ کر 560 روپے، گریوینیٹ انجکشن کی قیمت 253 سے بڑھ کر 625 روپے، پلمونول سیرپ کی قیمت 149 سے بڑھ کر 175 روپے اور انسڈ گولیوں کی قیمت 276 سے بڑھ کر 382 روپے ہو گئی ہے۔* *پونسٹان گولیوں کی قیمت 736 سے بڑھ کر 1095 روپے، بریکسین گولیاں 600 سے بڑھ کر 650 روپے، ٹنورمن گولیاں 260 سے بڑھ کر 313 روپے اور ایرینک گولیوں کی ڈبی کی قیمت 549 سے بڑھ کر 686 روپے ہو گئی ہے۔* *سب سے زیادہ اضافہ ایول انجکشن کی قیمت میں ہوا، جس کی قیمت 432 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کر دی گئی، یعنی 233 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔* *صرف دوائیں ہی نہیں بلکہ نیوٹراسیوٹیکل اور سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، جس سے ملک میں معاشی ترقی میں بے پناہ اضافہ اور مہنگائی میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔