November 16, 2026

اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ ضلع کونسل کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی 54 ٹو ایل میں بڑی کاروائی، نجی فیکٹری کے قبضہ سے سڑک کی جگہ کو واگزار کروا دیا گیا،

IMG-20250213-WA0266

اوکاڑہ،،، جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ضلع کونسل کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی 54 ٹو ایل میں بڑی کاروائی، نجی فیکٹری کے قبضہ سے سڑک کی جگہ کو واگزار کروا دیا گیا، فیکٹری کے مالک نے عرصہ دراز سے سڑک پر ناجائز قبضہ کر رکھا تھا جس کے باعث اہل علاقہ کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے فیکٹری کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں، اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے بہترین اقدام پر اظہار تشکر کیا ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تجاوزات کے ذریعے عوام کے لیے دشواری پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اور انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔