اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل احمد عثمان جاوید کا احسن اور منفرد اقدام۔ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف قبرستانوں میں
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
اوکاڑہ۔ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل احمد عثمان جاوید کا احسن اور منفرد اقدام۔ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے مختلف قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے، ضلع کی تینوں تحصیلوں کے مختلف قبرستانوں میں عملہ صفائی صفائی ستھرائی اور کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہے، ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول صحت مند زندگی کا ضامن ہے، بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے شہروں و دیہات کی سڑکوں، گلی، محلوں، پارکس کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی تدفین اور دعائے مغفرت کے لیے آنے والے لوگوں کو صاف ستھرا ماحول میسر ہوگا اور انہیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،