جھنگ (. . . . . )محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال جھنگ کی زیر نگرانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر(ایس ای آر سی) ڈسٹرکٹ جیل جھنگ محمد گل زیب خان کی خصوصی کاوش سے پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی جھنگ کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ بالخصوص سپریٹینڈنٹ جیل ملک فرخ سلطان اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ایڈمن حافظ محمد رضوان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں ایک موٹیویشنل سیشن برائے خواتین اسیران جیل کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جیل محمد گل زیب خان اور سیکرٹری انفارمیشن PWS مہر محمد ریاض نول بھی موجود تھے ۔ سیشن سے معروف موٹیویشنل سپیکر اور ماہر نفسیات ڈاکٹر اشفاق احمد اسد چوہدری کی طرف سے خواتین کی معروف سائیکالوجسٹ ٹیم نے سیشن پیش کیا۔ انہوں نے خواتین اسیران جیل کو مثبت سوچنے اور ان کی اچھی خوبیوں پر کام کرنے کی ترغیب دی اور رہائی کے بعد معاشرہ کا مفید شہری بننے کیلئے اپنی اصلاح اور مثبت سوچ کو اپنانا بہت ضروری ہے سائیکالوجسٹ کی ٹیم نے خواتین اسیران کو معاشرتی برائیوں اور جرائم کی دنیا سے نکلنے کیلئے مذہبی اور تعلیمی طریقوں کونسلنگ کی اور کہا کہ ہم اپنی غلطی کیلئے بہترین وکیل اور دوسروں کی غلطی کیلئے بہترین جج ہیں اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل ملک فرخ سلطان نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ڈی آئی جی کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سماجی بہبود اور پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے تعاون سے جیل انتظامیہ قیدیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ رہائی پانے کے بعد ان کے بہتر مستقبل کی تشکیل میں ان کی مدد کے لیے اس طرح کے سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]