جھنگ
خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے ہمارے بیوروچیف ریاض نول کی رپورٹ کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال میڈم سحر صدیقہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان اور محمد نبیل خان پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، سہیل شوکت بٹ کے وژن کے تحت اور صوبائی انتظامیہ سیکرٹری گورنمنٹ آف پنجاب سوشل ویلفیئر و بیت المال اقبال حسین، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب میڈم آمنہ منیر کی سربراہی میں خصوصی افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات ضلع و تحصیل سطح پر سرانجام دے رہا ہے. جس میں ضلعی سہولت سنٹر (برائے خصوصی افراد)_ آن لائن DPMIS سسٹم کے تحت معذوری سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن، معذوری سرٹیفکیٹ کے لیے میڈیکل بورڈ کروانا، رعایتی سفر ی کارڈ ، نادرا سے سپیشل شناختی کارڈ اور سرکاری و نجی ملازمتوں میں %3 کوٹہ، کم سے کم عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت، آمدورفت سے سفر کرنے پر %50 خصوصی رعایت، مالی امداد ، ویل چیئر، آلہ سماعت اور وائٹ کین کا حصول بذریعہ Enabledاور مخیر حضرات پاکستان بیت المال سے کروانا ، محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال کے ذریعے ہمت کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے جس کے لیے ضلع و تحصیل سطح پر آفیسران کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے۔جو گھر گھر جا کر ایسے افراد جن کو ہمت کارڈ جاری کیا جا سکے کی ویری فیکیشن بذریعہ آن لائن سسٹم کے تحت کر رہے ہیں۔