149

پریس ریلیز چناب کالج جھنگ چناب کالج جھنگ کی جانب سے اپنے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام

پریس ریلیز چناب کالج جھنگ

چناب کالج جھنگ کی جانب سے اپنے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام
جھنگ ( ): چناب کالج جھنگ انتظامیہ کی جانب سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے میٹرک کلاس دہم کے پہلے سالانہ امتحان 2024 میں شاندار پوزیشنز حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل چناب کالج لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی، وائس پرنسپل مسز ظل بتول ، مختلف ٹیچنگ سیکشنز کے ہیڈ ماسٹرز و ہیڈ مسٹریسز ، اساتذہ کرام ، ضلع جھنگ میں طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ادارہ کی ہونہار سٹوڈنٹ فاطمتہ الزہرا سلیمی، دیگر پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل(ر) اعظم مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں سادگی سے ٹوکن تقریب منعقد کی گئی ہے تاہم محرم کے بعد ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز کو شایان شان طریقے سے خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ذہین طلباوطالبات ادارہ کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ وہ آئندہ اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں ۔ انہوں نے فاطمتہ الزہرا سلیمی سمیت دیگر پوزیشن ہولڈرز ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی جن کی وجہ سے کالج اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری و ساری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ امتحانات میں اس سے بھی بڑھ کر مثالی کامیابی کیلئے ابھی سے محنت شروع کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ کالج انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا ۔ بعدازاں انہوں نے فاطمتہ الزہرا سلیمی اور دیگر پوزیشن ہولڈرز کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں