November 16, 2026

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سےمحترمہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب ڈاکو اور ڈکیٹوں سے پاک نہ ہو سکا

20250212_140702

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سےمحترمہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب ڈاکو اور ڈکیٹوں سے پاک نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ائے روز میلسی شہر میں چوری ڈکیتی راہزنی کی واردات عام ہو گئی میلسی ڈاکوؤں کے نشانے پر۔ کالونی روڈ کے اتفاق مارٹ پر نقاب پوش ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے نقدی، موبائل فون کیش کاؤنٹر سے کیش کسٹمر سے سونے کی چین اور کسٹمرز سے بھی لاکھوں روپے نقدی چھین لی، ڈکیت واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے میلسی شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیاں اور وارداتیں ہو رہی ہیں۔کالونی روڈ پر واقع معروف اتفاق مارٹ میں تین نقاب پوش 125 موٹر سائیکل سواروں نے باہر گارڈ سے اسلحہ چھین کر اسے اندر لے آئے اور کاؤنٹر پر سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے چھین لیئے اور کسٹمر سے گلے کی چین بھی اتروا لی اسی دوران خریداروں سے بھی گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے چھین لیئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی اس موقع پر مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے صدر سید شیراز حسین کاظمی اور جنرل سیکرٹری ملک محمد کاشف، بانی وسیم احمد شیخ، محمد اسلم خان یوسفزئی، چوہدری خالد، ماجد مونی سمیت سینکڑوں شہریوں نے موقع پر پہنچ کر کہا کہ میلسی میں وارداتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے آر پی او ملتان، ڈی پی او وہاڑی سے واردات ٹریس کر کے رقم برآمد کرنے اور نقصان پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔