شادی کا زہریلہ کھانا کھاتے ہی تین سو افراد ہسپتال پہنچ گئے۔۔۔۔
شادی کا زہریلہ کھانا
کھاتے ہی تین سو افراد ہسپتال پہنچ گئے۔۔۔۔
لاہور کے پوش علاقے میں ساڑھے تین سو سے زائد افراد ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے۔۔۔مرد اور خواتین کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔۔۔دلہے کے بھائی سرفراز کا کہنا ہے کہ شادی ہال والوں نے مٹن۔بریانی.گاجر کا حلوہ۔سوپ اور نان پیش کرنے کا معاوضہ 17 لاکھ روپے وصول کیا ہے۔۔۔جیسے ہی شادی کے مہمان کھانا کھاتے گئے ویسے ہی ان میں سے کچھ کی طبیعت خراب ہوتی گئی۔۔۔اکثر نے قے کرنا شروع کردی۔۔۔سب کی دوڑیں لگ گئیں۔۔۔لاہور کے جنرل ہسپتال اور کچھ پرائیویٹ ہسپتال پہنچ گئے۔۔۔دوسرے شہروں کو روانہ ہونے والے مہمانوں کے عزیز واقارب کے فون آنا شروع ہوگئے کہ اس شادی ہال سے کھانا کھانے والے اذیت ناک حالت میں مختلف ہسپتالوں میں پڑے ہیں۔۔۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گاجر کے حلوے یا سوپ میں کچھ گڑ بڑ ہے جس کے باعث سیکڑوں لوگ فوڈ پوائزننگ کا شکار ہوئے ہیں۔کچھ کی حالت ابھی بھی خطرے میں ہے۔پولیس کو اطلاع کردی گئی ہے ۔۔۔اللہ خیر کرے صبح تک اپ ڈیٹ دوں گا۔