November 17, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو سبزیاں اور

IMG-20250212-WA0274

ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو سبزیاں اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنرز اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی میں بولی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اس حوالے سے کہا ہے منڈی سے مارکیٹ تک سبزی و پھل کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔علی الصبح منڈی میں نیلامی کے عمل کے جائزے کا بنیادی مقصد مارکیٹ میں سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہے تاکہ اس عمل کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے اور سبزی و فروٹ کی طلب و رسد سمیت ان کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس برقرار رکھا جا سکے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔