November 17, 2026

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن سیدضیاءالرحمٰن) بزم جامی و رضا کے زیر اہتمام شب برات کے موقع پر شب بیداری کی جائے گی۔ 13فروری جمعرات کی شب نماز مغرب کے بعد جامع رسولی مسجد ٹکر محلہ سکھر میں خصوصی نوافل ادا کئے

20250209_174246

سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن سیدضیاءالرحمٰن) بزم جامی و رضا کے زیر اہتمام شب برات کے موقع پر شب بیداری کی جائے گی۔ 13فروری جمعرات کی شب نماز مغرب کے بعد جامع رسولی مسجد ٹکر محلہ سکھر میں خصوصی نوافل ادا کئے جائینگے۔ شب 10بجے احاطہ مزار اقدس بابا عبدالاحد چشتی نواں گوٹھ قبرستان میں محفل ہوگی۔ ایک بجے شب صلواة التسبیح ادا کی جائیگی۔ اس کے بعد رکو ع سجود، تسبیحات و تحلیلات، درود و سلام اور دعاؤں کے حصار میں شب بسر ہوگی۔ صبح 5بجے سحری کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ نماز فجر 5بج کر 55منٹ پر ادا کی جائیگی۔ مولانا رضوان خان قادری نے لوگوں سے پرنور لمحات میں رب تعالیٰ کو یاد کرنے کے لئے پروگراموں میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔