November 17, 2026

کراچی میں گزشتہ چند روز میں، ٹینکر/ڈمپرز سے کچل کر مرنے والوں کی تعداد میں یکدم اضافہ ہوگیا ہے

20250209_174246

کراچی میں گزشتہ چند روز میں، ٹینکر/ڈمپرز سے کچل کر مرنے والوں کی تعداد میں یکدم اضافہ ہوگیا ہے
میرا قیاس ہے کہ یہ یقیناً قدرتی حادثات ہوں گے جس کی وجہ ڈرائیورز کی روایتی بے حسی ہوگی
لیکن پھر اچانک، متحدہ سے تعلق رکھنے والے، برسوں سے کراچی کی سیاست میں گمنام رہے آفاق احمد صاحب یکایک بیدار ہوجاتے ہیں اور ان ٹینکرز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، سیدھا جاکر ایک عدد ٹینکر جلا دیتے ہیں
اس حرکت پر انھیں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ اس گرفتاری کے خلاف احتجاج شروع ہوجاتا ہے اور آفاق احمد صاحب کے حق میں مہم اور ٹرینڈ چلنے لگتے ہیں
بظاہر دیکھا جائے تو آفاق احمد صاحب کے حق میں آواز اٹھانا ضروری ہے کیونکہ کراچی کے باسی لاوارث نہیں۔ کوئی تو ہے ان کے لیے آواز اٹھانے والا
لیکن۔۔۔۔۔۔۔
دل کے کسی گوشے سے آواز آتی ہے کہ یہ کوئی چکر چلایا جارہا ہے۔ یوں ٹینکروں کا اچانک قاتل بن جانا اور پھر کسی ہیرو کی طرح آفاق احمد کی اینٹری اور سیدھا ٹرک جلا کر گرفتار ہوجانا
غلطی میری نہیں۔ اس ڈیڑھ ہوشیار نظام کو ایسے کتنے ہی کھیل کھیلتے اور “ہیروز” لانچ کرتے دیکھ چکا ہوں۔ شک کا ہونا فطری ہے
لگتا ہے کسی لانچنگ کی تیاری چل رہی ہے
ابھی دو تین جماعتی دوستوں کو آفاق احمد کے حق میں لکھتے دیکھ کر مزید کنفیوز ہوگیا ہوں کیونکہ یہ جس معاملے میں سپورٹ کررہے ہوں، وہاں عموماً کوئی اور کہانی نکلتی ہے۔
بہرحال کچھ عرصے میں کہانی واضح ہوگی کہ جو میں سوچ رہا ہوں وہ درست ہے یا میں ایسے ہی بیکار میں شک کررہا ہوں
فی الحال میرا گمان ہے کہ میں بیکار میں ہی شک کررہا ہوں۔ حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں!!!!