November 17, 2026

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) سکھر میں پہلا شھید رانی محترمہ بینظیر بھٹو مین اینڈ وومین نیشنل تھرو بال چمپئین شپ 2025 کا انعقاد۔

20250209_174246

سکھر(بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن)
سکھر میں پہلا شھید رانی محترمہ بینظیر بھٹو مین اینڈ وومین نیشنل تھرو بال چمپئین شپ 2025 کا انعقاد۔
یہ اپر سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسا ایونٹ ہونے جا رہا ہے جس میں سندھ گرین ، سندھ وائٹ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، پنجاب، أزاد جموں کشمیر ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور ڈیپارٹمینٹس کی خواتین اور مرد حضرات پر مشتمل 22 سے زائد ٹیمیں پورے پاکستان سے حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ 16 سے 18 فروری تک سندھ اسپورٹس بورڈ پلیرز ہاسٹل فٹسال گراونڈ سکھر میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
سیکرٹری سندھ تھروبال ایسوسی ایشن شاہد خان کا کہنا تھا کہ یہ چمپئین شپ منسٹر اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ سردار محمد بخش خان مھر، مئیر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ صاحب، چئرمین ڈسٹرکٹ کاونسل سید کمیل حیدر شاہ، ٹاؤن چئیر مین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن 3 طارق حسین چوہان، عبدلعلیم لاشاری سیکرٹری اسپورٹس اور راجہ میرانی اوونر سندھڑی ریسٹورنٹ کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔
اس چمپئین شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر ارشد مغل ڈپٹی مئیر سکھر، طارق عزیز کولاچی چئیرمین ریجنل تھروبال ایسویسی ایشن سکھر، طارق حسین چوہان ٹاؤن چئرمین، لالا شہباز پٹھان ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سکھر نثار احمد چانڈیو، عادل احمد دایو،عمران بندھانی چئیرمین سندھ تھروبال ایسوسی ایشن، مقبول احمد آرائیں صدر سندھ تھروبال ایسوسی ایشن، شاہد خان یوسفزئی سیکرٹری سندہ تھروبال ایسوسی ایشن،ممتاز لکی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس میر محمد کلہوڑو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خیرپور اخلاق احمد میمن،میر قاسم علی شیخ، نظر محمد پہوڑ، محسن علی پیرزادہ ، ارشد سعید، منظر علی مھر ، حمیدالرحمان سید جواد شاہ,غلام حسین لغاری ، تاج محمد مھر، علی ڈنو شاہ،واجد مھر،ذوہیب شیخ، توقیر احمد، منظور شاہ، شائستہ کھوسو،سلمہ سومرو، زکیہ خان اور رضوانہ چاچڑ شامل ہیں۔