ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر پولیس تھانہ صدر وہاڑی کی کاروائی
ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر پولیس تھانہ صدر وہاڑی کی کاروائی
*2 بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، 11 کلو منشیات برآمد*
گرفتار ملزمان میں فخرالدین سکنہ کراچی اورعبدالصمد سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں
ملزمان دوسرے صوبے سے ضلع وہاڑی میں منشیات کی سپلائی دینے آ رہے تھے کہ پولیس نے کامیاب کاروائی کے دوران گرفتار کر لیا
ملزمان سے منشیات کی سپلائی کے لئے استعمال کی گئی لینڈ کروزر، موبائل فونز اور وٹک رقم کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا
تھانہ صدر وہاڑی میں گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔
منشیات کے خلاف جنگ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی
ہمارے بنیادی ٹارگٹ وہ بین الصوبائی و بین الضلاعی گروہ ہیں جو بڑے پیمانے پر منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں۔ منصور امان ڈی پی او
وہاڑی پولیس علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی