خبر شامل کرتے ہیں مینسی سے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے شہزادہ علی اکبر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں غلام عباس جوئیہ
خبر شامل کرتے ہیں مینسی سے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے
شہزادہ علی اکبر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہیں غلام عباس جوئیہ
شبیہ پیغمبر شہزاد علی اکبر کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن کا اہتمام ، ذاکرین و علماء کرام کے خطابات کیے
تفصیل کے مطابق آفتاب امامت کے تیسرے تاجدار مولا امام حسین علیہ السلام کے فرزند شبیہہ پیغمبر جناب شہزاد علی اکبر علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر غلام عباس جوئیہ کی رہائش گاہ پکھی موڑ میں جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں خطیب آل محمد سید شوکت عباس بورے والا،علامہ ندیم حیدر عابدی کراچی،زوار مقصود الحسن جوئیہ میلسی، علامہ وقار حسین علوی وہاڑی،ساجد حسین پنہ کہروڑ پکا، خطیب ولائیت علی عابد حسین (جلہ جیم ) اور دیگر علماء کرام نے فضائل آل محمد(ص) کے ساتھ شبیہ پیغمبر مولا علی اکبر علیہ السلام کی سیرت اور اسلام کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا، جیسے کربلا میں جس جانفشانی ،جرات اور اعلیٰ کردار و اخلاق جو ان کی تربیت میں ہے اس کا عملی مظاہرہ کیا تھا اس پر مفصل روشنی ڈالی اس ایمان افروز گفتگو کی جس پر مومنین نے بھرپور داد سے نوازا اس موقع پر مومنین کی تواضع لنگر و طعام سے کی گئی اور کیک کاٹا گیا اس موقع پر ملک کی سلامتی اور پارا چنار اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کی حفاظت کے لیے دعا بھی کروائی گئی