November 16, 2026

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ شاہد عباس کا سکھر ریلوے اسٹیشن سے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن تک کا خصوصی دورہ،

IMG-20250210-WA0344(1)

سکھر سے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ شاہد عباس کا سکھر ریلوے اسٹیشن سے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن تک کا خصوصی دورہ،

تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرٹینڈنٹ شاہد عباس کی سربراہی میں سکھر ریلوے اسٹیشن سے جیکب آباد ریلوے اسٹیشن تک خصوصی دورہ کیا دورے میں پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کے ڈویژنل سپرٹینڈنٹ شاہد عباس،ڈی ٹی او محسن سیال،ڈی سی او ابراہیم بلوچ،ڈی این ون ضیا الجبار،ڈی این ٹو عبد الرحمٰن،ڈی ایم او مقصود گل ڈی ایم ای فہیم زمان سمیت دیگر آفیشلز اور ملازمین کے ہمراہ دورہ کیا گیا دورہ کا مقصد تمام ریلوے اسٹیشنز کے انتظامات اور ریلوے ٹریک کو جائزہ لینا تھا جس میں تمام تر اسٹیشنز پر پینے کے صاف پانی دیگر سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھنا اور عوام کی سہولیات کا مکمل جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈویژنل سپرٹینڈنٹ شاہد عباس نے ریلوے ٹریک کا باریک بینی سے جائزہ لیا،ریلوے برجز ریلوے لائن پر قائم پھاٹکوں اور کراسنگ،سگنل سسٹم،ٹریک کے موڑ گولائیوں کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر مزید تمام اسٹیشن پر موجود افسران اور عملے سے ملاقات سے اہم تیکنیکی پہلوؤں پر سوال جواب کیے گئے اسٹیشن پر موجود ریکارڈ چیک گیا اور عملے کو عوام کی خدمات کو یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیں گئیں جبکہ کئی مسئلوں کو فوری طوری پر حل کیا گیا اور دیگر مسائل کے حل کے لیے افسران اور عملے کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں جبکہ کہ دن رات عوام کے خدمات کرنے والے افسران اور عملے کو شاباشی دی گئی اور ہدایت دی گئی کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ عوام کی خدمات،عوام کو بہترین صفری سہولیات کے ساتھ ساتھ انکی جان و مال کی حفاظت کریں تاکہ پاکستان ریلویز دن دگنی رات چگنی ترقی کرے،*