سکھر: بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نوجوانوں کو پارٹی میں آگے لانے
سکھر: بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نوجوانوں کو پارٹی میں آگے لانے کا سلسلہ جاری، ایاز بڑو پیپلز پارٹی ضلع سکھر کے انفارمیشن سیکریٹری منتخب، کارکنوں کی سکھر سے گڑھی خدا بخش تک ریلی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری اور فاتحہ خوانی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پارٹی میں نوجوان قیادت کو آگے لانے کی پالیسی کے تحت ضلع سکھر یوتھ کے صدر اور نوجوان رہنما ایاز بڑو کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سکھر کا انفارمیشن سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔
نئی ذمہ داری ملنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سکھر سے گڑھی خدا بخش تک ریلی نکالی، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر نومنتخب ضلعی انفارمیشن سیکریٹری ایاز بڑو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی میں نوجوانوں کو آگے لانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے مجھ جیسے نوجوان کو اہم ذمہ داری سونپ کر ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے، جہاں نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور پارٹی کی خدمت کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں
ایاز بڑو نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کی جانب سے اعتماد کرنے پر وہ شکر گزار ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھانے کے ساتھ پارٹی کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اس کے کارکن سندھ کی سیاسی اور آئینی حیثیت سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہیں، جب تک پیپلز پارٹی اور اس کے کارکن زندہ ہیں سندھ میں نئے صوبے بنانے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔
اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین عزیز اللہ مغل، حضور بخش میرانی، عرفان علی داؤد پوٹو، لال ڏنو ڀنڀرو، اورنگزیب قریشی، غضنفر انصاری، ایران سمجو سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں نے ایاز بڑو کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔