سکھر( بیورو چیف دا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈیڈیکشن عائد کرنے کے سلسلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیپکو کے نااہل
سکھر( بیورو چیف دا آن لائن نیوز سید ضیاءالرحمٰن ) سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے محکمہ سیپکو کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ڈیڈیکشن عائد کرنے کے سلسلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سیپکو کے نااہل افسران نے اپنی کرپشن اور نااہلی کو چھپانے کیلئے بل ادا کرنیوالے صارفین کو تنگ و پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے،شہر کے 100 فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی سیپکو کی جانب سے 8سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ نے تاجروں اور شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے، طویل لوڈشیڈنگ اور بیشتر شہریوں کا سولر سسٹم پر منتقل ہونے کی وجہ سے کم یونٹ کے استعمال پر محکمہ سیپکو نے ناجائز ڈیڈیکشن عائد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے، جوکہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔ حکومت اور محکمہ سیپکو کے اعلیٰ حکام بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ڈیڈیکشن عائد کرنے کا نوٹس لیکر اس میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں بصورت دیگر شہر کی تاجر برادری بلوں کی ادائیگی کو روک کر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر سیکریٹریٹ گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں مختلف تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں سے بجلی کی شکایات لیکر آنیوالے صارفین کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسکھر اسمال ٹریڈرز کے سرپرست اعلیٰ حاجی غلام شبیر بھٹو، جنرل سیکریٹری محمد عامر فاروقی،چیئرمین سپریم کونسل حافظ شریف ڈاڈا،نائب صدور حاجی عبدالقادر شیوانی، رئیس قریشی، بابو فاروقی، محمد منیر میمن، مختیار شامی، جاوید کھوسو، محبوب صدیقی، اعظم خان، احسان بندھانی، طارق علی میرانی، محمد کاشف شمسی، عبدالباری انصاری،جاویدمیمن، ذاکر خان، ڈاکٹر سعید اعوان، شاہد مگسی، ایاز علی ابڑو، امداد جھنڈیر، شعیب میمن، اقبال کھوکھر،عامر سجاد، وقاص بدر، فخر الدین عباسی، و دیگر بھی موجود تھے۔حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب حکومت بجلی کے کم استعمال اور بجلی بچانے پر زور دے رہی ہے تو دوسری جانب محکمہ سیپکو کے نااہل افسران و اہلکار کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر ناجائز ڈیڈیکشن عائد کر کے تنگ و پریشان کر رہے ہیں،صارفین کی جانب سے ڈیڈیکشن کا جواز معلوم کرنے کیلئے متعلقہ ایس ڈی او اور عملے سے شکایات کرتے ہیں تو افسران کی جانب سے ٹیموں کی جانب سے ڈیڈیکشن عائد کر نے کا کہہ کر اپنی نااہلی اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیپکو کی جانب سے طویل لوڈشیڈنگ اور مظالم سے تنگ ہوکر بیشتر صارفین سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں، جس کے باعث کافی حد تک بجلی کا استعمال بھی کم ہوکر رہ گیا ہے،محکمہ سیپکو کے نااہل افسران و اہلکار اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر بلاجواز ڈیڈیکشن عائد کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس کے باعث تاجروں اور شہریوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، انہوں نے حکومت، وفاقی وزیر پانی و بجلی، سیپکو چیف و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ سکھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ناجائز ڈیڈیکشن عائد کرنے کے سلسلہ کا نوٹس لیکر اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور صارفین کے بلوں میں عائد ڈیڈیکشن کا فوری طور پر خاتمہ کر کے بل درست کر کے دیئے جائیں تاکہ صارفین اپنے جائز بل بروقت ادا کرسکیں۔بصورت دیگر تاجر برادری اور شہری شدید احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سیپکو پر عائد ہوگی۔