November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کا مشترکہ اجلاس، کالے قانون پیکا ایکٹ کیخلاف پی ایف یو جے کے اعلانیہ بھوک ہڑتال کا

IMG-20250211-WA0521

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کا مشترکہ اجلاس، کالے قانون پیکا ایکٹ کیخلاف پی ایف یو جے کے اعلانیہ بھوک ہڑتال کا خیر مقدم، ایس یو جے کیجانب سے بھوک ہڑتال کیمپ قائم کرنے کا اعلان۔ ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں۔
سکھر یونین آف جرنلسٹس اور سکھر پریس کلب کا مشترکہ اجلاس سکھر پریس کلب میں ایس یوجے صدر سلیم سھتو اور سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی ایس یو جے کے جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے چلائی، اجلاس میں کالے قانون پیکا ایکٹ کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے اعلانیہ تین روزہ بھوک ہڑتال کا خیر مقدم کرتے ہوئے ایس یو جے کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا، اجلاس میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سھتو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پیکا ایکٹ جیسے کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کی زباں بندی کرنا چاہتے ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے حکومت تنقید اور عوامی مسائل سننے کے بجائے ایسے قوانین بنا رہی ہے جو صرف حکمرانوں کی حفاظت کے لیے ہیں۔ دنیا بھر میں قوانین عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے جاتے ہیں، لیکن پاکستان میں حکمران طبقہ صرف اپنی بقا اور مفادات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کر رہا ہے۔ پیکا آرڈیننس کے خلاف ملک بھر میں وکلا، سیاسی، سماجی اور صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، کیونکہ یہ قانون کسی ایک فرد یا طبقے کے خلاف نہیں بلکہ ہر اس شخص کے لیے شکنجہ ہے جو حکمرانوں کے غلط اقدامات کو بے نقاب کرتا ہے، سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور مسائل حل کرنے کے بجائے ایسے قوانین نافذ کر رہی ہے جن سے آزادی اظہار کو دبایا جا سکے 12 سے 14 فیبروری تک پی ایف یو جے کیجانب سے اعلانیہ بھوک ہڑتال میں سیاسی سماجی رہنما اور وکلاء کو مدعو کیا جائے گا جہاں پیکا ایکٹ کیخلاف بھوک ہڑتال کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایس یو جے کے جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی، نائب صدر خالد بھانبن، سندھ وومن جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر، سکھر پریس کلب نائب صدر شہزاد تابانی، جوائنٹ سیکریٹری غلام فرید سومرو، پریس سیکریٹری کاشف پھلپوٹو، سید مسعود زیدی، انس ملک، شفيع ابڑو، جہانزیب وسیر، فقیر مشتاق منگریو، مجیب ورند، اشفاق کھوسو،قاضی ضیاءالرحمٰن، جانی بھٹی و دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔