November 16, 2026

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن )سکھر کی نامور نامور فزیکل تھراپیس ڈاکٹر روطیبہ جیلانی نے کہا کہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا خوش آئند اقدام ہے نوجوان نسل چاہے

IMG-20250211-WA0520

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوزسیدضیاءالرحمٰن )سکھر کی نامور نامور فزیکل تھراپیس ڈاکٹر روطیبہ جیلانی نے کہا کہ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا خوش آئند اقدام ہے نوجوان نسل چاہے وہ میل ہو یا فیمل انہیں چاہئے کہ وہ صحت مندانہ کھیلوں میں حصہ لیں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر کے زیر اہتمام منعقد ہفت روزہ چمپئن شپ میں بطور مہمان خاص شرکت کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران کیا تقریب میں نامور فزیکل تھراپیس ڈاکٹر روطیبہ جیلانی جبکہ آرگنائیزر ماسٹر عبدالرزاق راجپوت سیکریٹری سکھر ڈویژن تائی کوانڈو ایسوسی ایشن ،شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی وومین سیکریٹری مسکان راجپوت سمیت فیمیل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ہفت روزہ چمپئن شپ میں کھلاڑیوں کے درمیان فائیٹ کے مقابلے کرائے گئے ، بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں مہمان گرامی نے انعامات و شیلڈ تقسیم کی جبکہ شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی وومین سیکریٹری مسکان راجپوت نے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خاص نامور فزیکل تھراپیس ڈاکٹر روطیبہ جیلانی نے شہباز تائی کوانڈو اکیڈمی سکھر کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔