سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) روہڑی میں سید صدر الدین شاہ بادشاہ کے 746ویں سالانہ عرس تقریبات کا آغاز ہوگیا ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے مزار پر چادر چڑھا کر تقریبات کا
سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) روہڑی میں سید صدر الدین شاہ بادشاہ کے 746ویں سالانہ عرس تقریبات کا آغاز ہوگیا ، ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے مزار پر چادر چڑھا کر تقریبات کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر روہڑی لُبیکا اکرم، سجادہ نشین سردار سید میر یعقوب علی شاہ، سید ریاض حسین شاہ، منیجر اوقاف محمد اسلم شر و دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر سکھر نے عرس مبارک کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دھاریجو نے کہا کہ درگاہ پر زائرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، عرس مبارک کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، درگاہ کے مختلف حصوں کی نگرانی کے لیے 29 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے درگاھ کے مختلف حصوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ درگاھ کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید صدرالدین شاہ بادشاہ کے عرس مبارک میں پنجاب، بلوچستان سمیت سندھ بھر سے زائرین شرکت کرتے ہیں، جن کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔