November 16, 2026

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) تحریک لبیک ضلع سکھر کےامیر ضلع سکھر حامد محمود فیضی کی صدارت میں ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس جامع فیض العلوم سکھر میں منعقد ہوا اجلاس میں کاشف محمود خان آفریدی،

IMG-20250211-WA0517

سکھر( بیورو چیف دعاآن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
تحریک لبیک ضلع سکھر کےامیر ضلع سکھر حامد محمود فیضی کی صدارت میں ضلعی ذمہ داران کا اہم اجلاس جامع فیض العلوم سکھر میں منعقد ہوا اجلاس میں کاشف محمود خان آفریدی، محمد حسن خان، سلمان احمد بھٹو، محمد شہاب شاہ عطاری، حافظ عبد الواحد قادری، مولانا غوث بخش قادری، مولانا عزیز اللّٰہ فیضی، مولانا سچل ، اختر رضوی، اویس مولائ، کامل رضا قادری، محمد رضا انصاری، یاسر راجہ صاحب، اور دیگر کارکنان شامل تھےاجلاس میں تحریک کے وسیع تر مفادات میں (پی،ایس)22٫23,24,25 کی موجودہ باڈیز تحلیل کردی گئ ہیں اور نئ باڈیز کے جلد اعلان کا اعلامیہ جاری کیا جائیگا ۔ ذمہ داران کو جلد از جلد یوسیز اور وارڈز مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا اس کے ساتھ ساتھ مرکز کے حکم کے مطابق ذمہ داران سے کارکنان تک الیکشن کمیشن کی پاپولیشن بکس کے مطابق اپنے اپنے علاقے کے کم از کم 121 ووٹرز کو تحریک لبیک کا ووٹرز بنانے کے لئیے تمام کوششیں کرنے کا ہدف دیا گیااس کے علاؤہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیسبک، واٹس ایپ، ٹک ٹاک، ٹوئیٹر وغیرہ کو تحریک کا پیغام عام کرنے کے حوالے سے بھی موثر اقدامات کرنے کا ٹاسک دیا گیا.