میں نے آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیل بتائیں،عمران خان کے خط پر بھی بات کروں گا، آئی ایم ایف وفد کو عدالتی ریفارمز، نیشنل
میں نے آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا کہ ہم نے آئین کے تحت عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا ہے، یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیل بتائیں،عمران خان کے خط پر بھی بات کروں گا، آئی ایم ایف وفد کو عدالتی ریفارمز، نیشنل جوڈیشل پالیسی سے آگاہ کیا ،وفد نے پروٹیکشن آف پراپرٹی رائٹس کے حوالے سے تجاویز دی،
آئی ایم ایف وفد کی دلچسپی اس میں تھی کہ بیرونی سرمایہ کاری آئے گی تو وہ محفوظ ہو گی یا نہیں، اُنہیں بتایا کہ ہم اِس پر کام کر رہے ہیں، ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہوگی،وزیراعظم نے بھی مجھے خط لکھا ہے، میں نے عمران خان کا خط پڑھا ہے، اُس میں اہم ایشوز ہیں، خط کو کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا، آئی ایم ایف وفد سے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس چاہئے، مجھے وزیراعظم کا خط بھی آیا، وزیراعظم کو اٹارنی جنرل کے ذریعے سلام کا جواب بھجوایا، پیغام دیا کہ اُن کے خط کا جواب نہیں دوں گا، عمران خان جو ہم سے چاہتے ہیں، وہ آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت آتا ہے، اُسے آئینی بینچ نے ہی دیکھنا ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صحافیوں کو بریفنگ