November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)بہت خوش قسمت ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیم دلواتے ہیں۔ ان

IMG-20250211-WA0509

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)بہت خوش قسمت ہیں وہ والدین جو اپنے بچوں کو قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیم دلواتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار نورپورتھل کے مقامی علماءے کرام نے قرآن پاک کی تکمیل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوءے کیا۔ راجہ محمد سلیمان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس عظیم الشان روحانی ،وجدانی اور لاثانی محفل پاک میں مقامی حفاظ کرام اور نعت خواں حضرات سمیت نمائندہ والدین نے بھی بھرپورشرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ہمارے پیاے مذہب اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہ ء رشدوہدایت ہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے قرآن پاک کی تکمیل پر خوش قسمت بچوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکبادپیش کی۔ دوران تقریب بچوں نے سرور کائنات، فخر موجودات ،سیدنا حضرت محمد مصطفی ا ،احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت بھی پیش کئے۔ علماءے کرام اور نمائندہ والدین نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔