November 16, 2026

بیو رو چیف میلسی میلسی:والدین 7 سال یا زائد عمر کے بچوں کا برتھ سرٹیفیکٹ لیٹ اندراج درج کروانے پر کورٹ ڈگری آڈر شیڈول سے انتہائی پریشان۔

20250209_174246

بیو رو چیف میلسی
میلسی:والدین 7 سال یا زائد عمر کے بچوں کا برتھ سرٹیفیکٹ لیٹ اندراج درج کروانے پر کورٹ ڈگری آڈر شیڈول سے انتہائی پریشان۔
کمسن عمر کے بچوں کا مستقبل داؤ پر ،غربت کے باعث والدین بچوں کا یونین کونسلز میں نام لیٹ اندراج کروانے سے قاصر۔یونین کونسلوں کے سیکرٹریز کی بھاری ڈیمانڈز،
تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلز کی ملحقہ ابادیوں کے متعدد باشندے بچوں کے لیٹ اندراج سے انتہائی پریشان ہیں۔سکول طالب علم بچے بچیاں اپنی متعلقہ کونسلز میں نام درج نا ہونے کی وجہ سے تعلیم ادھوری رکھنے پر مجبور ۔بچوں کے سکول داخلہ کی( ب ) فارم شرط پر والدین انتہائی پریشان حال ۔ 7 برس سے زائد عمر کے بچوں کا برتھ سرٹفیکیٹ بنوانے کے لیے پہلے کورٹ سے ڈگری آڈر لینے پڑتے ہیں، کورٹ سے ڈگری آڈر وکلا کی فیس و آنے جانے کا خرچ ہزاروں روپے ہے،کم علمی کی وجہ سے یونین کونسل میں اپنے بچوں کا نام بروقت اندراج نا کروانے کی سزا بھگت رہے ہیں، شرعی نکاح کے لیٹ اندارج و نکاح نامہ کے حصول کے لیے بھی کورٹ اڈر درکار،متعلقہ یونین کونسلز،نادرا دفاتر کے چکر کاٹ کاٹ کر والدین خوار ہو گئے ہیں،کوئی حل نہیں ہوتا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ بچوں کے لیٹ اندراج ،شرعی نکاح کے لیٹ اندارج، ڈیتھ سرٹفیکٹ لیٹ اندراج شیڈول میں کوئی نرمی کی جائے،اور
حکومت عوام کوریلیف دے جس سے ہزاروں روپے کا خرچہ بچاتے ہوۓ ہم شرعی نکاح کا لیٹ اندراج سمیت دیگر لیٹ اندراج و بچوں کا 7 سال سے زائد عمر لیٹ اندراج کا متعلقہ یونین کونسلز میں کرواسکیں۔ والدین کا مطالبہ