خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . صراط مستقیم ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے صدر بلال نظامی اور چئیرمین احسن صدیقی نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ میلسی کے
خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے نمائندہ اے ون نیوز ٹی وی کے نیوز رپورٹر محمد عامر حسین قریشی سے . صراط مستقیم ویلفیئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کے صدر بلال نظامی اور چئیرمین احسن صدیقی نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ میلسی کے صحافیوں کے وفد سے شب برات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شب برات بخشش اور مغفرت طلب کرنے کی رات ہے، شب برات پر آتش بازی اور خرافات سے گریز کیا جائے، مسلمان عبادات کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرسکتے ہیں، شب برات کی خصوصیت یہ ہے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو اپنی خصوصی رحمت سے نوازتا ہے، اس رات ہر امر کا فیصلہ ہوتا ہے، بلال نظامی اور احسن صدیقی نےمزید کہا کہ شب برات انتہائی بابرکت، رحمت ومغفرت اور دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے، حدیث پاک میں آتا ہے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ قبیلہ بنو کلب کی بھیڑ بکریوں کے بال کے برابر لوگوں کی مغفرت کرتا ہے جب شعبان کی درمیانی رات آئے تو رات کو جاگتے ہوئے قرآن کریم کی تلاوتِ کی جائے اور نوافل میں مشغول رہا جائے، روزہ رکھا جائے کیونکہ اس رات اللہ اپنی صفات رحمن و رحیم اور رؤف کیساتھ انسانیت کی جانب متوجہ ہوتا ہے اور الله کا مناوی پکار رہاہوتا ہے کہ ہے کوئی معافی مانگنے والا کہ میں اسے معاف کر دوں، ہے کوئی سوال کرنے والا کہ میں اس کا سوال پورا کر دوں، ہے کوئی رزق مانگنے والا میں اسے حلال اور وافر رزق عطا کر دوں لہذا اس بابرکت رات کو ہمیں خصوصی طور پر عبادات، نوافل کا اہتمام کرنا چاہیے۔