November 17, 2026

اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ تجاوزات مہم سے متاثرہ ریڑی بانوں کے لیے کچہری بازار میں ماڈل ریڑھی بازار کا قیام، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج،

IMG-20250211-WA0080

اوکاڑہ،،، جاوید راہی

اوکاڑہ۔ تجاوزات مہم سے متاثرہ ریڑی بانوں کے لیے کچہری بازار میں ماڈل ریڑھی بازار کا قیام، ممبر قومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج، ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ ماڈل ریڑھی بازار کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا عابد حسین، انجمن تاجران کے نمائندے، دکانداروں اور ریڑھی بانوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر سے تجاوزات کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، شہر سے تجاوزات کا صفایا کر کے اس کی خوبصورتی کو بحال کرنے کا مشن جاری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا وعدہ ہے کہ کسی کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے، بازاروں میں ری ویمپنگ اور بحالی کا کام سرکاری فنڈز سے کرایا جائے گا، ایم پی اے میاں محمد منیر نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے شہر میں واضح طور پر بہتری آئے گی، عوام کی تکلیف کا احساس ہے اور کوشش ہوگی کہ تجاوزات کے خلاف مہم سے متاثرہ لوگوں کو شہر کے نزدیک جگہوں پر منتقل کیا جائے اور ان کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص عوامی نمائندوں کی خصوصی کاوشوں پر ضلعی انتظامیہ ان کی شکر گزار ہے، لوگوں سے روزگار چھیننا حکومت کا مقصد ہرگز نہیں ہے، عوامی دشواری اور تکلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، ہمارے لیے عوامی ریلیف سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، اندرون مارکیٹ کے 20 افراد کو فری ریڑھیاں دی جا رہی ہیں، اس کے علاوہ مزید 40 افراد کو بھی بذریعہ قرعہ اندازی ریڑھیاں مہیا کی جائیں گی، مزید ریڑھی بانوں کو ٹرک اڈہ اور مرغا مارکیٹ میں بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اوکاڑہ کو ایک ماڈل شہر بنانا ہے اور اس مقصد کے لیے ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ ہے، تقریب کے اختتام پر ممبران اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے 10 افراد کو ریڑھیاں دیں۔