November 17, 2026

سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سماجی تنظیم لوک سہائتا نے سکھر میں اتھلیٹس کو پروفیشنل تربیت فراہم کرنے کے لیے روڈ ٹرائب اکیڈمی ( Road Tribe Academy) قائم کر دی ، اس سلسلے میں

IMG-20250211-WA0444

سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) سماجی تنظیم لوک سہائتا نے سکھر میں اتھلیٹس کو پروفیشنل تربیت فراہم کرنے کے لیے روڈ ٹرائب اکیڈمی ( Road Tribe Academy) قائم کر دی ، اس سلسلے میں میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس و چیئرمین لوک سہائتا پیر محمد شاہ ، سکھر چیمبر آف کامرس سے عامر غوری ، آغا ہارون ، وسیم منگی ، نثار خاصخیلی، تاج مہر ، سوئٹ ہوم سکھر کے سربراہ شبیر میمن و دیگر نے شرکت کی ۔ابتدائی طور پر 17 نوجوانوں کو اتھلیٹکس کی تربیت کےلئے منتخب کیا گیا ہے ، جن میں 10 کا تعلق خیرپور ، 5 سکھر سے ، 1 گھوٹکی اور 1 کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، منتخب نوجوانوں کو روڈ ٹرائب اکیڈمی میں ایک سال کی تربیت دی جائے گی اور انہیں طعام و قیام کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی ، جس کے بعد یہ نوجوان پاکستان بھر میں مختلف اتھلیٹکس کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس و چیئرمین لوک سہائتا پیر محمد شاہ نے کہا کہ لوک سہائتا میراتھن کے کامیاب انعقاد کے بعد ہم نے اتھلیٹس کی پروفیشنل تربیت کے لیے اکیڈمی قائم کی ہے ، انہوں نے کہا کہ لوک سہائتا میراتھن کی کامیاب انعقاد کے بعد، ہماری ٹیم نے 35 ہونہار ایتھلیٹس کی نشاندھی کی اور *25 جنوری 2025 کو 5 کلومیٹر کا مقابلہ* منعقد کیا۔اس باصلاحیت گروپ سے *17 ایتھلیٹس* کو سکھر میں *11 ماہ کے تربیتی پروگرام* کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ جن کا تعلق سکھر ، خیرپور ، لاڑکانہ اور خیرپور سے ہے، جنہیں اکیڈمی میں 11 ماہ تک پروفیشنل ٹرینرز کے زیر نگرانی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیار کیا جاسکے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے کہا کہ سکھر میراتھن کے کامیاب انعقاد کے بعد لوک سہائتا نے نوجوانوں کو پروفیشنل تربیت فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھایا ہے ، جس کا کریڈٹ پیر محمد شاہ کو جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اس سلسلے میں لوک سہائتا کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔